مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز کی دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساءبیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف شوہر محمد صفدربھی ان کے ہمراہ ہیں،

نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بدھ کے روز لندن سے جدہ آمد متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔

اہم خبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *