ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی، 3 رکنی کمیٹی سے 7 روز میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔
ذرائع سول سیکریٹریٹ کے مطابق کمیٹی کے ارکان گجرات ڈویژن کا دورہ کرکے منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی پرویز الہٰی کے گجرات ڈویژن کےلیے منظور شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی۔