پولیس کے مطابق آنجہانی فوجی جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں تعینات تھا جو بطور نائیک ڈیفنس فورس میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص اپنے گھر سے نجی ہوٹل گیا۔ وہاں کمرے میں جانے کے بعد جب اس کے روم سے کسی قسم کی سرگرمی نہیں دیکھی گئی تو ہوٹل اسٹاف نے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق جب یہ فوجی اسٹاف کو نہیں ملا تو پھر اس کے کمرے کا دروازہ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دروازہ توڑ کر جب اسٹاف اندر داخل ہوا تو انہیں اس کی لاش واش روم میں لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوجی کے اہلِ خانہ کو اس کی موت سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے