کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔

کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا سے گزشتہ روز مبینہ طور پر 13سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے، اہلخانہ نے لڑکی کے اغوا کا شک ظاہر کرتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق گزشتہ روز لڑکی گھر سے باہر کام سے گئی تھی اس کے بعد واپس نہیں آئی، نامعلوم افراد لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *