عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ سجل علی اور مہوش حیات کے بعد اب اداکار عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامے ’کویو بیاز‘ سے اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے ترک پروڈکشن ہاؤس آر جی بی پروڈکشنز کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکرتے ہوئے گزشتہ ماہ یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان کی ایک تصویر نظر آرہی ہے جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’پیاری عتیقہ اوڈھو کو آف وائٹ فیملی میں خوش آمدید‘۔ 

کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’آپ کے ساتھ کام کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہےاور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس پراجیکٹ کی عکس بندی کروانے میں کامیاب ہوں‘۔

کیپشن کے آخر میں یہ بھی بتایا گیا ہے یہ پراجیکٹ ترک چینل ٹی آر ٹی پر نشر کیا جائے گا۔

پاکستان میں ترک ڈراموں کو پسند کرنے والے ناظرین کی بہت بڑی تعداد ہے، اداکارہ نے اس پراجیکٹ کے ذریعے ملک کے دیگر تمام اداکاروں کے لیے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔ 

سیریز’کویو بیاز‘ کے سیٹ پر عتیقہ اوڈھو کے ساتھ نیسا بولکباشی، اتاکان ہوگورین، اور ایبرو اکیل جیسے مشہور نام ہوں گے۔

اس ترک ٹی وی سیریز کی کاسٹ میں پاکستان کے اُبھرتےہوئے اداکار  اتابیق محسن اور میزبان توثیق حیدر کا نام بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *