ایران میں لڑکی کی موت کے خلاف احتجاج، مظاہرین کا بدھ کو تہران میں ریلی کا اعلان

ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا پر دی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔ 

دوسری جانب ایرانی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 470 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فورسز نے 18 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ 

دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 17 ستمبر سے جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *