عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ن لیگی رہنما گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائے قمر زمان کو گاؤں کالیکی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے حکم دیا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے ن لیگی رہنما کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *