Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157
صوبائی وزیر کے پی کے انور زیب کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء کو سرِ عام دھمکیاں – Sami's News

صوبائی وزیر کے پی کے انور زیب کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء کو سرِ عام دھمکیاں

samis news

باجوڑ میں خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر انور زیب خان نے اسلحہ لہرا کر وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو سرِ عام دھمکیاں دی ہیں۔

صوبائی وزیر خیبر پختون خوا انور زیب خان نے کلاشنکوف لہرا کر دھمکی دی کہ ہم عمران خان کا بدلہ لیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آ رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ سن لو! بندوقوں اور اسلحے کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔

عمران خان فائرنگ سے زخمی

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *