فیس بک کے ساتھ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ یہ ایسی اپلیکشن ہے جس میں آپ اپنے اسمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ پر اپنے وقت کا بیشتر حصہ گزارنا پسند کرتے ہیں، اب چاہے تازہ ترین خبروں کو تلاش کرنا ہو یا دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنا۔
یہاں ہم نے فیس بک کی ایسی بہترین ٹپس اور طریقے درج کیے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر ان کو استعمال کرنے سے آپ کو اس سوشل میڈیا سائٹ پر مکمل مہارت ضرور حاصل ہوجائے گی۔
کینڈی کرش کی ریکوئسٹ کبھی موصول نہ ہونا
فیس بک کی گیمز جیسے کینڈ کرش کھیلنے کے لیے انوائیٹ کی درخواستوں کو روکنا کا بھی طریقہ کار موجود ہے۔ فیس بک کی موبائل ایپ کے مور ٹیب کے اندر سیٹنگز پر جائیں اور پھر اکاﺅنٹ سیٹنگز پھر نوٹیفکیشن۔ اس کے بعد موبائل پر نیچے کی جانب اسکرل کریں اور اپلیکشن انوائیٹس کو ان چیک کردیں۔
اپنی پروفائل تصویر کو اینیمیٹڈ جی آئی ایف میں تبدیل کریں
آئی فون میں تو پروفائل فوٹو پر کلک کرنے کے بعد ‘ Take a New Profile Video ‘ یا سلیکٹ پروفائل ویڈیو کے آپشن میں سے کسی کو منتخب کرنا ہوتا ہے۔ تاہم اینڈرائیڈ پر آپ پہلے اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کریں گے اور پھر ‘ Take a New Profile Video ‘ کے آپشن کو منتخب کرکے اپنے فون میں موجود کسی ویڈیو کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
فیس بک ٹرینڈنگ سے سب سے زیادہ زیرگردش خبروں سے آگاہ رہیں
فیس بک پر جن موضوعات پر اس وقت بہت زیادہ بحث ہورہی ہو وہ ٹرینڈنگ لسٹ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پر نیوز ڈیسک کے دائیں جانب ان تک رسائی ہوسکتی ہے جبکہ موبائل ایپ میں سرچ بار کے نیچے اسے دیکھا جاسکتا ہے۔
نیوز فیڈ پر آٹو پلے ویڈیوز کو بند کرنا
اگر آپ نہیں چاہتے کہ فیس بک نیوز فیڈ پر ویڈیوز خودکار طور پر چلنا شروع کردیں تو اس کی سیٹنگ آف کردیں۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جائیں وہاں بائیں جانب سے سب نیچے ویڈیوز کا آپشن ہوگا، اس پر کلک کریں اور آٹو پلے ویڈیو کے آپشن کو آف کردیں۔
گزرے برسوں میں فیس بک سرگرمیوں کو دیکھنا اور کنٹرول کرنا
فیس بک کے آن دس ڈے فیچر کے ذریعے گزشتہ سال یا کئی سال پہلے کے اسی دن کی سرگرمیوں کو دکھایا جاتا ہے جسے آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کو دیکھنے کے لیے Facebook.com/onthisday پر جایا جاسکتا ہے جبکہ ماضی کی سرگرمی کو مخصوص افراد کی نظروں سے لانے کے لیے بھی آپشن موجود ہے۔
ایکٹیٹوٹی لاگ میں ہر لائک، شیئر اور کمنٹ کو دیکھنا ممکن
فیس بک ایکٹیوٹی لاگ میں اس سائٹ پر کی جانب والی تمام سرگرمیوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ اس تک رسائی آپ کی پروفائل پر جاکر بہت آسانی سے موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ممکن ہے۔
نیوز فیڈ پر مخصوص افراد یا پیجز کی اپ ڈیٹس کو ہر حال میں دیکھنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ مخصوص افراد یا پیجز کو سب سے پہلے اپنے نیوز فیڈ پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے فیس بک موبائل ایپ میں آپشن موجود ہے۔ ایپ کے مور پر کلک کرکے سیٹنگز اور پھر نیوز فیڈ پریفریسز میں جائیں۔ وہاں اپنے پسند کے افراد کو پیجز پر مارک کردیں جن کی پوسٹ نیوزفیڈ پر سب سے اوپر ظاہر ہونے لگیں گی۔
فیس بک پر فرینڈز اور فالوور کا فرق کیا ہے؟
فیس بک پر کسی سے تعلق کے دو راستے ہوتے ہیں، دوست بن جانا یا اس کو فالو کرنا شروع کردینا۔ فرینڈز بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اور دوسرے فرد نے ایک دوسرے کی پوسٹس شیئرز کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ فالوونگ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص آپ کو دوست کی طرح ایڈ نہیں کرسکتا۔ جب کوئی شخص آپ کو فالو کرتا ہے تو وہ وہی پوسٹس دیکھ پاتا ہے جو آپ پبلک شیئر کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے اکاﺅنٹ میں لوگوں کو فالو کرنے سے روک بھی سکتے ہیں جس کے لیے اکاﺅنٹ سیٹنگ میں فالوور کے حصے میں جانا ہوگا۔
اپنی پروفائل کو پبلک اور دوستوں کی نظر سے دیکھیں
یہ جاننا کبھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی پروفائل دیگر کو کیسے نظر آتی ہے جن میں آپ کے ایسے دوست بھی ہوسکتے ہیں جن سے ماضی میں کبھی کوئی بات چھپائی گئی ہے۔ جب آپ ڈیسک ٹاپ پر اپنی پروفائل میں جاتے ہیں تو ویو ایکٹیوٹی لاگ کے برابر میں کلک کرنے سے آپ ویو ایز کی مدد سے دوسروں کی نظر سے اپنی پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔
اپنے دوستوں کی فہرست سب سے چھپائیں
اگر کسی وجہ سے آپ نہیں چاہتے کہ لوگ یہ نہ دیکھ سکیں کہ آپ کے دوستوں میں کون کون شامل ہے تو آپ اس فہرست کو مکمل طور پر غائب کرسکتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پر اپنی فرینڈز لسٹ پر ‘ مینیج’ پر کلک کریں اور پھر ایڈیٹ پرائیویسی پر۔ اس کے بعد آپ فرینڈز لسٹ کو دیکھنے والوں کے آپشن کو تبدیل کرسکتے ہیں۔
مخصوص فوٹو البمز اور ایونٹس کو اپنی ٹائم لائن میں ہائیڈ کرنا
اگر آپ نے کوئی ایسا فوٹو البم اپ لوڈ کیا ہے جو دیگر افراد کو نہیں دکھانا چاہتے اور اسے ڈیلیٹ بھی نہیں کرنا چاہتے تو آپ اسے ہائیڈ کرسکتے ہیں۔ فوٹو البم یا پوسٹ کے اوپر چھوٹے سے گرے آئیکون پر کلک کریں اور اپنی حد تک محدود کرلیں یا پبلک سے ہٹا کر فرینڈز یا مخصوص افراد تک محدود کردیں۔
لاگ ان الرٹ کو آن کرنا
فیس بک کے لاگ ان الرٹس اور لاگ ان اپروول کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ میں سیکیورٹی سیٹنگز میں جاکر آن کیا جاسکتا ہے۔ آپ یہ انتخاب کرسکتے ہیں کہ جب بھی آپ کا اکاﺅنٹ لاگ ان ہو تو آپ کو ایک نوٹیفکیشن یا ای میل موصول ہو۔ لاگ ان اپروول کا سسٹم اپنانے پر آپ کو کسی بھی نئی ڈیوائس پر فیس بک پر لاگ ان ہونے سے قبل ہر بار ایک کوڈ کو ڈالنا ہوگا۔
موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز کی تعداد ایڈجسٹ کرنا
آپ فیس بک پر اپنے نوٹیفکیشن کی تعداد کو بھی محدود کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ڈیسک ٹاپ اور فون میں اکاﺅنٹ سیٹنگز میں جاکر نوٹیفکیشنز میں جائیں اور تعداد کو ایڈجسٹ کرلیں۔
برتھ ڈے نوٹیفکیشنز کو آف کرنا
اگر آپ فیس بک پر روزانہ فرینڈز کی برتھ ڈیز کے نوٹیفکیشنز سے بیزار ہوچکے ہیں تو آپ انہیں بند بھی کرسکتے ہیں۔ اکاﺅنٹ سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز میں جاکر آپ برتھ ڈیز کے آپشن کو آف کرسکتے ہیں۔
کسی خاص شخص کی پوسٹس کے نوٹیفکیشن ہمیشہ موصول کرنا