عمران خان نے فیصل واؤڈا کی رکنیت ختم کر دی

 

فیصل واؤڈا کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے نکال دیا گیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

اس حوالے سے چیئرمین عمران خان نے فیصل واؤڈا سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ آپ نے وقت پر جواب نہیں دیا، جس کی وجہ سے آپ کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت پی ٹی آئی کے شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر ختم کی گئی ہے۔

فیصل واؤڈا نے پریس کانفرنس میں کیا کہا؟

واضح رہے کہ بدھ کو پریس کانفرنس اور ایک انٹرویو میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا قتل ہوا ہے جس کی سازش پاکستان میں ہوئی، یہ قتل کوئی حادثہ نہیں ہے، جس نے ارشد شریف کو باہر بھجوایا اسی نے مارا ہے، ارشد شریف پر فائرنگ گاڑی کے اندرسے کی گئی، قتل میں اسٹیبلشمنٹ ملوث نہیں، اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور پاکستان واپس آنا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا کوئی ثبوت لیپ ٹاپ یا موبائل نہیں ملے گا، شواہد مٹا دیے گئے ہیں، لانگ مارچ میں بدامنی کا اندیشہ ہے، خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آ رہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل ملک میں بند ہونا چاہیے، عوام ہر چیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بلاوجہ استعمال نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

https://www.samisnews.com/%d8%a7%d9%85%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9%da%88-%d8%b4%d8%ae%d8%b5%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%a6%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%b4%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%86-%da%a9%db%8c-%d8%a2%da%91/

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ میں نے ویڈیو بھی بنائی ہے اور نام بھی دے دیے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو سازشی شخصیات بھی ماری جائیں گی، رجیم چینج کی سازش میں ہماری پارٹی کےکچھ لوگ بھی شامل ہیں جو چاہتے تھے کہ عمران خان نااہل ہوجائیں اور وہ ان کی جگہ آگے آ جائیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے ویڈیو بنا کر ان لوگوں کے نام دے دیے ہیں، میں نے ویڈیو بھی بنائی ہے، بین الاقوامی اور قومی سطح پر نام بھی دیے ہیں، مجھے کچھ ہوا اور میں مارا گیا تو جو شخصیات اس سازش کا حصہ ہیں وہ بھی 3 گھنٹے کے اندر اسی طرح ماری جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا شدید ردِ عمل

فیصل واؤڈا کے اس بیان و پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں و قیادت کی جانب سے ان کے خلاف سخت ردِ عمل سامنے آیا تھا اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسی شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر کارروائی کرتے ہوئے آج فیصل واؤڈا کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

https://www.samisnews.com/%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84-%d9%88%d8%a7%da%88%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%b4%db%8c%d8%ae-%d8%b1%d8%b4%db%8c%d8%af-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%93%d8%ac-5-%d8%a8%d8%ac/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *