مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مقتول صحافی ارشد شریف کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معذرت کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد ماضی سے سبق سیکھنے سے متعلق تھا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں ٹوئٹ منسوخ کر رہی ہوں، جنہیں اس سے تکلیف پہنچی ان سے معذرت خواہ ہوں، کسی کو تکیلف پہنچانا میرا مقصد کبھی بھی نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔