شیخ رشید کی لال حویلی سے بے دخلی درخواست کی سماعت میں وقفہ
Posted on by
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے لال حویلی سے بے دخلی کے خلاف درخواست پر سماعت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث وقفہ کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی متروکہ وقف املاک کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کی۔
شیخ رشید اور شیخ صدیق کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث سماعت میں ان کی آمد تک وقفہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو لال حویلی سے بے دخلی کا حکم دیا تھا۔