امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں دعویٰ

لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا ارشد شریف قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملے گا، نہ لیپ ٹاپ ملے گا، شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے خیال میں ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، ارشد شریف کو جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا، اور مجبور کیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانے کی بات درست نہیں ہے، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائے گئے، ان کے پیچھے ہی سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کیلئے کینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے، تو میں ننانوے فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا، میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فرانزک کیلئے تیار ہوں، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہر چیز پر لبیک کہیں، لیکن کسی اور کیلئے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے نیک نیتی سے ارشد شریف کو ملک سے جانے کا کہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *