چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سازش تھی یا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر رائے دے سکتے ہیں فیصلہ نہیں، فیصلہ کروانا ہے تو صدر مملکت نے چیف جسٹس کو خط لکھا کہ تحقیقات کرائیں، سب نے مان لیا تھا مداخلت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ختم‘ انصاف کا نظام خطرے میں ہے ، جنہوں نے چوری پکڑنی ہے وہ خود کو بچارہے ہیں‘پاکستان سری لنکا کے راستے پر نکل گیا‘ پنجاب سیاسی انتشار کی زد میں ہے۔
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے پلیٹ فارمز پر صارفین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’کیا ڈی جی آئی ایس پی آر یہ فیصلہ کریں گے کہ یہ سازش تھی یا نہیں۔ یہ ان کی رائے ہوسکتی ہے، وہ فیصلہ تو نہیں کرسکتے۔
https://www.samisnews.com/%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84-24-3-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%88%db%8c%d8%b2%d9%84-59-16-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%d9%85%db%81%d9%86%da%af%d8%a7/
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر اس کا فیصلہ کروانا ہے تو صدر مملکت نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ آپ اس کی تحقیقات کرائیں، میں جب کابینہ میں تھا تو میں نے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تک اس کی تحقیقات نہیں ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر یہ نہیں کہہ سکتے کہ سازش ہے یا نہیں ہے۔ سب نے یہ تو مان لیا تھا کہ یہ مداخلت ہے۔‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’مراسلے کے حقائق سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، جنھوں نے ان (موجودہ حکومتی اتحاد) کو ہم پر مسلط کیا وہ ملک کے دشمن ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس کی کھلی سماعت کرائیں اور اس میں پتا چل جائے گا کہ صرف مداخلت تھی یا سازش بھی تھی۔ میں نے اور شوکت ترین نے نیوٹرلز کو اسی وقت بتا دیا تھا کہ اگر اس وقت حکومت گرائی جاتی ہے تو معیشت سنبھل نہیں سکے گی اور ملک کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ساڑھے تین سال میں سیکھا، شروع میں اگر بڑی اصلاحات کر دیں تو آگے آسانی ہوتی ہے۔ حکومتی اتحاد کو کبھی کوئی بلیک میل کرتا ہے تو کبھی کوئی۔ اب پتا ہے کہ شروع میں کون سی اصلاحات کرنی ہیں، ہماری قیادت اب انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے آ رہی ہے۔ پاکستان میں لیڈرشپ کا بہت بڑا خلا ہے۔
قبل ازیں بدھ کو راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے راستے پر نکل گیا ہے‘ ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی‘ انصاف کا نظام خطرے میں ہے۔
https://www.samisnews.com/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c/