حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریبوں کو بچانے کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کردیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریبوں کو بچانے کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو غریب لوگ پیٹرول کی قیمت برداشت نہیں کرسکتے وہ 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، ان کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر انہیں ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

https://www.samisnews.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%8c-%d8%a8%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%b0-%d8%a8%db%8c-%d8%a8%db%8c%d8%8c-%d8%b4%db%81%d8%a8%d8%a7%d8%b2%d8%8c-%d8%a8%d9%84%d8%a7%d9%88%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%ab%d8%a7/

 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تازہ اقدام سے 60 لاکھ مزید پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، یہ رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دیے جانے والے اضافی 2 ہزار روپے کے علاوہ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اس امدادی پروگرام سے 8 کروڑ سے زائد پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 24.3 روپے، ڈیزل 59.16 روپے،لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔

ملک میں اب پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *