ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب احسان صادق کا دورہ راجن پور
Posted on by
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا آر پی او ڈیرہ غازی خان چوہدری سلیم ، آر پی او بہاولپور صادق ڈوگر اور ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء کے ہمراہ راجن پور کا دورہ۔ ڈی پی او راجن پور کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کی آمد پر استقبال کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کی سربراہی میں ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں سرکل بنگلہ اچھا اور روجھان کے ایس ڈی پی اوز اور ایچ اوز نے بھی شرکت کی
میٹنگ میں روجھان اور بنگلہ اچھا کے کچہ کے علاقوں میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لی گیا۔ ڈی پی او راجن پور محمد افضل نے کچہ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں ، پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں ، کچہ میں موجودہ امن وامان کی صورتحال اور پولیس کے آئیندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کچہ کے علاقوں میں پولیس کی رٹ کو مزید مظبوط کرنے کے حوالے سے تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز سے مشاورت کی
۔۔
سرکل بنگلہ اچھا اور روجھان میں کچہ سے ملحقہ تھانہ جات میں پولیس کو درپیش مسائل اور ان مسائل کے حل کے لیئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ کچہ کے علاقوں میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیئے پولیس کو مزید مظبوط کیا جائے گا۔ کچہ کے علاقوں میں پولیس پکٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور پولیس کو جدید اور بہتر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او راجن پور ، روجھان اور بنگلہ اچھا کے افسران، علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیئے ایک جامع پلان اور حکمت عملی مرتب کریں جس ہر آئندہ چند دنوں میں میٹنگ کر کے پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔