ق لیگ کا حکومت پر امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لانے کا الزام

مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی نے حکومت پر امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لانے کا الزام لگادیا۔

لاہور سے جاری بیان اور گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ نئی وفاقی حکومت  پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے مل کر امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مجھے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا امیدوار بنایا ہے، ہم ایوان میں امپورٹڈ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور اب امپورٹڈ اپوزیشن کا بھی مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%d8%b9%db%8c%d8%b2-%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d8%b4%d8%ac%d8%a7%d8%b9%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%92-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1/

حسین الہٰی نے مزید کہا کہ میں پرویز الہٰی اورمونس الہٰی کی مشاورت سے اپوزیشن لیڈر نامزد ہوا، حکومت نے منحرف اراکین سے اپوزیشن لیڈر چننے کا پلان بنا رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ربڑ اسیٹمپ اپوزیشن چاہتی ہے، ق لیگ میں سے پ لیگ نکلنے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

حسین الہٰی نے اختلافات کی موجودگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ ہم تقسیم نہ ہوں، ہمارے 2 ایم این ایز حکومت اور 3 اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *