شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

سندھ اسمبلی کے رکن شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

قائم مقام گورنر سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل میمن سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں آپ کو پسند آئے گا

ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کو محکمۂ اطلاعات سندھ کا قلم دان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا نام سندھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *