( سمعیز نیوز ) 26 ملین امریکیوں نے بائبل پڑھنا چھوڑ دی: رپورٹ

امریکن بائبل سوسائٹی کی سالانہ اسٹیٹ آف دی بائبل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریباً 26 ملین امریکیوں نے مکمل طور پر بائبل پڑھنی چھوڑ دی ہے۔

بائبل کے پڑھنے میں کمی کی حیران کُن وجہ کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث گرجا گھروں کا بند ہونا ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن بائبل سوسائٹی کے لیڈ ریسرچر جان پلیک نے 2022 کی رپورٹ میں لکھا کہ ہمارے لیے اعداد و شمار پر یقین کرنا مشکل ہورہا ہے،  نتائج سے ہماری ٹیم حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تر نتائج کا متعدد بار جائزہ لیا اور یہ تلخ حقیقت سامنے آئی کہ اعد و شمار درست ہیں، جو کچھ ہم نے دریافت کیا وہ چونکا دینے والا اور مایوس کن تھا۔

یہ بھی دیکھیں آپ کو پسند آئے گا

 رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم 50 فیصد امریکیوں نے سال میں تین بار خود بائبل پڑھنے کی اطلاع دی، ان نتائج میں 2022 میں 11 پوائنٹس کی کمی آئی اور اسے سب سے تیز ترین کمی قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرجا ہی وہ جگہیں ہیں جہاں سے بائبل کے مطالعہ کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *