( سمعیز نیوز ) چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( سمعیز نیوز ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ کاحصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں آپ کو پسند آئے گا

https://www.samisnews.com/%d8%b4%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9-10-%d9%88%d9%82%d8%a7%d8%b5-%da%86%d8%a7%d9%86%da%88%db%8c%d9%88-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be/

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کونسی وزارت دی جائے گی۔

گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *