عمران خان کی ٹوئٹر’ اسپیس‘ نے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

سابق وزیراعظم عمران خان وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی کے بعد سے ہی عوام عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں، گزشتہ شب انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں لائیو شرکت کی۔

عمران خان کی ٹوئٹر اسپیس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز روڑ دیے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1516882633279557633?s=20&t=BSGfrZ6gJe2-2sDs5ndr-w

ٹوئٹر کی تاریخ میں اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کی اسپیس میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد نے شرکت کی، اس کے علاوہ دوسرا نمبر میوزک بینڈ ’کے پوپ‘ کا ہے۔

ارسلان خالد نے بتایا کہ کسی بھی اسپیس سیشن میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار سامعین کا ریکارڈ بن گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔

فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کے اسپیس سیشن نے اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ سنی جانے والی اسپیس کا ریکارڈ قائم کیا۔

ٹوئٹر اسپیس ہے کیا؟

یاد رہے کہ گزشتہ برس ’اسپیس‘ کے نام سے ٹوئٹر نے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی ۔

بتدائی دنوں میں یہ سہولت صرف آئی فون صارفین کو میسر تھی بعد ازاں وقت اور خواہش کے پیش نظر اینڈرائیڈ صارفین کو بھی یہ فیچر پیش کردیا گیا۔

پہلے اسپیس روم بنانے کے لیے فالوورز کی ایک خاص تعداد درکار ہوتی تھی جس کے بعد اُسے بھی ختم کردیا گیا۔

ٹوئٹر کے مطابق دنیا بھر میں موجود وہ تمام صارفین جو اسپیس ہوسٹ کرتے ہیں، آڈیو روم میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *