ڈی جی FIA ثناء اللّٰہ عباسی کو ہٹا دیا گیا، رائے طاہر نئے ڈی جی تعینات

ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ رائے طاہر کو نئے ڈی جی ایف آئی اے کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

نئے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے ہیں، انہوں نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی بھی کی ہے۔

رائے طاہر ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بھی رہ چکے ہیں، وہ ڈی پی او شیخو پورہ، مظفر گڑھ اوررحیم یارخان رہ چکے ہیں۔

رائے طاہر کراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *