لاہور جلسہ، پولیس کے 4 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے

پاکستان تحریکِ انصاف کے گریٹر اقبال پارک میں کل ہونے والے پاور شو کیلئے پولیس کے 4 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

 پولیس کے مطابق خواتین کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی،جلسہ میں شرکت کرنے والے ہرفرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے گی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واک تھرو گیٹس، بیرئیر، خاردار تاریں،میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پشاور اور کراچی کےکامیاب جلسوں کے بعد کل رات عمران خان لاہور کے جلسے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *