شہباز سے تحفظات، بلاول، نواز سے براہ راست معاملات طے کرینگے

اسلام آباد اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک غیرملکی ایئرلائن سے لندن روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ لندن میں دو سے تین دن تک قیام کرینگے اور لندن میں قیام کے دوران ان کی اولین مصروفیات اور وجہ روانگی نواز شریف سے ملاقات ہے۔

بلاول بھٹو نےگذشتہ روز حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی، مذکورہ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو اس ضمن میں بعض تحفظات ہیں۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ محسن داوڑ جنہیں پہلے وزیر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا جس پر پیپلز پارٹی نے ناراضی کا اظہار کیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نے اس حوالے سے حکومت میں شامل بعض رفقاء سے ’’سنجیدہ مشاورت‘‘ بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *