سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹوئٹر پر زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھاشن نہ دیں، عوام سے کیے وعدے پورے کریں۔
انہوں نے شہباز شریف کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ’جناب تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے پہلے سے جاری رمضان پیکج پر اپنی پھٹیاں لگانے کی بجائے عوام سے کیےگئے وعدے پورے کریں۔‘
جناب تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے پہلے سے جاری رمضان پیکج پر اپنی پھٹیاں لگانے کی بجائے عوام سے کیےگئے وعدےپورےکریں
آپ کا دعوٰی چینی 55 روپے فی کلو، گھی 200 روپے، آٹا 35 روپے فی کلو، پیٹرول 70 روپے اور ڈالر 100 روپے تھا
اب بھاشنوں سےعوام کے پیٹ نہ بھریں#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/mIqUYJlUcY— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 20, 2022