بلاول بھٹو لندن پہنچ گئے، پہلے کہاں گئے؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے، وہ برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد پہلے سیدھا واجد شمس الحسن کے گھر گئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مخلص ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتی۔

بلاول بھٹو نے برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن مرحوم کے گھر آمد کے موقع پر واجد شمس الحسن اور ان کی اہلیہ زرینہ واجد کے انتقال پر ان کے بیٹے ذوالفقار شمس الحسن سے تعزیت کی ۔

اس دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ واجد شمس الحسن ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، واجد شمس الحسن عوام دوست اور کمیونٹی میں رہنے والے ہائی کمشنر تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ واجد شمس الحسن میری والدہ کے دیرینہ ساتھی تھے، ان جیسے وفادار ساتھی ہر پارٹی کو نصیب نہیں ہوتے، واجد شمس الحسن کی پاکستان اور برطانیہ میں ہم وطنوں کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ واجد شمس الحسن بھٹو کے نظریئے پر یقین رکھتے اور اس کے داعی بھی تھے، بلاول بھٹو نے تقریباً ایک گھنٹہ واجد شمس الحسن کے صاحبزادے کے ساتھ گزارا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *