امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئی امریکی رکن کانگریس الہان ​​عمر نے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔

سابق وزیر شیریں مزاری نے عمران خان کے ہمراہ الہان عمر کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں اسلامو فوبیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ الہان عمر نے عمران خان اور عالمی سطح پر اسلام فوبیا کے خلاف ان کے موقف اور کام کو سراہا۔

ملاقات میں عمران خان نے الہان عمر  کے ان مسائل پر جرات مندانہ اور اصولی موقف کو سراہا۔

 

 

یاد رہے کہ امریکی رکن کانگریس الہان ​​عبداللہ عمر بدھ کو اسلام آباد پہنچیں،  پاکستان میں قیام کے دوران وہ آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ڈی جی امریکا محمد مدثر ٹیپو نے ڈیموکریٹ کانگریس ویمن الہان ​​عمر کا استقبال کیا۔

الہان عبداللہ کا تعلق ڈیوکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے رکن کانگریس ہیں اور کانگریس کی دو مسلمان ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ 2018 میں رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *