وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر نجیب ہارون نے یوٹرن لے لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا۔ 

اپنے بیان میں نجیب ہارون نے کہا کہ میں نے کبھی عمران خان کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ کہا تھا کہ عمران خان اپنی ٹیم میں سے کسی اور کو نامزد کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسے شخص کو نامزد کریں جو اتحادیوں کو بھی قابل قبول ہو، ایسا شخص جو ساتھ چھوڑنے والوں کو بھی واپس لاسکے۔

نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ عمران خان 26 سال سے میرے لیڈر ہیں، پی ٹی آئی کے آغاز سے لے کر عمران خان اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب گھر میں آگ لگی ہو تو سب سے قیمتی چیز کو بچایا جاتا ہے اور وہ عمران خان ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نامزد کردہ شخص پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔

ان سے متعلق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نجیب ہارون ایک جذباتی شخص ہیں، وہ اپنی اوقات میں رہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *