حکمران تاریخی بے عزتی کے بعد گھر جائیں گے، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران تاریخی بے عزتی کے بعد گھر جائیں گے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہاکہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم میدان میں کھڑے ہیں اور حق کا علم لہراتے ہوئے آگے بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ منزل آن پہنچی ہے کہ جب نااہل ناجائز حکمران کیفر کردار تک پہنچیں گے، شکست سے دوچار ہوکر یہ اپنے گھر جائیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے گٹھیا زبان استعمال کی جارہی ہے، گالیوں کی سیاست ہم نے قوم اور کارکنوں کو نہیں سکھائی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کبھی خود ممبران سے کہتا ہے، جہاں مرضی ووٹ دیں، ہم روز اول سے اس قومی مجرم کے مقابلے میں میدان میں کھڑے ہیں۔

فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمران اپنے گھر جائیں گے، جس بے عزتی سے وہ گھر جائیں گے وہ بھی تاریخ میں رقم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شرافت قریب سے بھی گزری ہوتی تو ایسی زبان استعمال نہیں ہوسکتی تھی، گالیوں کی زبان نہ ہم نے سیکھی نہ ورکر کو سکھائی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہمیں جرات و بہادری کی زبان ماؤں نے سکھائی یہی ہماری تربیت کا حصہ رہی، حق کا علم لہراتے ہوئے ہم میدان میں کھڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نا اہل اور ناجائزحکمران کیفر کردار تک پہنچیں گے، جرات اور بہادری کی سیاست اپنے گھر میں سیکھی ہے، ان شاء اللہ یہ جنگ ہم جیت چکے ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جب جہاز میں یہ لوگ آتے تھے اس وقت انہیں ضمیر کی آواز کہا گیا، اب انہیں گدھے اور خچر کہہ رہے ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *