سندھ ہاؤس سے حکومتیMNAs نامعلوم مقام پر منتقل

سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ارکانِ قومی اسمبلی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کو سول انٹیلیجنس ایجنسی نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں آگاہ کردیا، ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایجنسی نے کہا ہےکہ حکومتی ارکان جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں، حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کردیا گیا، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔

اراکین اسمبلی کو سندھ میں

متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جس طرح اراکینِ اسمبلی کی کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، اس کے بعد وزیرِ اعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گونرر راج لگا دیں۔

 سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے باغی ارکان قومی اسمبلی ۔

اس موقع پر 9 ارکان راجا ریاض ، نور عالم خان ، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، رمیش کمار ، باسط سلطان ، نواب شیر وسیر ، ریاض مزاری اور رانا قاسم نون وہاں موجود تھے جبکہ محمد حسین ڈیہڑ پارلیمنٹ لاجز میں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *