سابق کامیڈین بھگونت مان کو وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے۔

بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں مشرقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی جبکہ یوپی، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں بی جے پی کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب میں ایک عام آدمی نے کانگریس کے بڑے بڑے برج گرا دیے، جہاں وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کو موبائل فون شاپ کے سیلزمین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق کامیاب ہونے والے لابھ سنگھ اگو کے والد کھیتوں میں مزدور اور والدہ اسکول میں خاکروب ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین بھگونت مان کو وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے۔

کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو بھی انتخابات میں شکست ہوگئی۔ شرومنی اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور بیٹے سکھبیر سنگھ بھی ہار گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *