پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن، ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے معاملہ پر ایف آئی آر کےلیے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دیگر وکلا کے ہمراہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایم این اے صلاح الدین ایوبی، جمال الدین اور ان کے مہمانوں کو اغوا کیا۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ان سمیت سعد رفیق، رفیع اللّٰہ اور دیگر پر تشدد کیا، جبکہ پولیس کے پاس وارنٹ گرفتاری یا اسپیکر کی اجازت جیسی کوئی چیز موجود نہیں تھی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ معاملے میں وزیرداخلہ کی مرضی و منشا بھی خارج از امکان نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف سخت تادیبی و قانونی کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *