پارلیمنٹ جانیوالے راستے خار دار تاریں ،بیرئیر لگا کر سیل

اسلام آباد میں پارلیمنٹ جانے والے راستے خار دار تاریں اور بیرئیر لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی چوک اورنادرا چوک سے پارلیمنٹ کےانٹری پوائنٹ کوسیل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جے یو آئی ف کے ممکنہ احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کردیا گیا، رہائی کے بعد جے یو آئی کے تمام

کارکن اور دونوں رکن قومی اسمبلی تھانہ آبپارہ سے روانہ ہوگئے

واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ صبح تک اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو صبح 9 بجے کے بعد کارکنان پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *