ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار پریس کانفرنس کررہے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 9  مارچ کو بھارتی حدود سے ایک چيز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی، پاکستان ایئر فورس نے اس کی مکمل مانیٹرنگ کی، پاکستان اس واقعے کی پر زور مذمت کرتا ہے، بھارت کو یہ بتانا ہوگا کہ کیا ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم کسی قسم کی اشتعال انگيزی نہیں کررہے، ہماری اپنی بھی تفصیلی انکوائری چل رہی ہے، یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹائل تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت میں 100 کلو میٹر اندر تھا، جب ہم نے اسے نوٹس کیا، بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینا ہوگی، ہمارا ایکشن اور ردعمل بروقت تھا۔

ملک کی سیاسی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اس معاملے میں غیر ضروری بحث نہ کی جائے، وہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *