کراچی کنگز کو مسلسل چھٹے میچ میں شکست

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بناسکی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللّٰہ اور محمد حارث نے کیا اور 97 رنز کی پہلی وکٹ پر شراکت قائم کی۔

زلمی کی پہلی وکٹ محمد نبی نے حاصل کی، انہوں نے 49 رنز بنانے والے محمد حارث  کو بولڈ کیا۔

دوسری وکٹ 6 رنز بنانے والے لیونگ اسٹون کی تھی جنہیں جارڈن نے پویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی کنگز نے زلمی کی تیسری وکٹ 13 ویں اوور میں حاصل کی جب حضرت اللّٰہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کے شعیب ملک 31 رنز، بین کٹنگ 26 اور  ردر فورٹ 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کراچی کی جانب سے جارڈن نے 3 جبکہ عماد، عمید اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

اس سے قبل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے سلسلے میں آج کھیلے جارہے دن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز نے 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3،3 جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچز جیتے ہیں، کراچی کنگز کو رواں سیزن میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دن کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *