عوام تیار رہیں، پٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہوگی، حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔
حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی30 روپے تک لے جانے کےلیے ہر ماہ 4 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس وقت پٹرول پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے۔
اس فیصلے سے دوسرے ٹیکس بھی بڑھیں گے، پٹرول کی قیمت کہاں جائے گی کچھ پتہ نہیں۔
https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%a7%d8%b3%d8%b3%d9%b9%d9%86%d9%b9-%da%a9%d9%85%d8%b4%d9%86%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%81%d8%aa%d8%b1-%d9%be%d8%b1-%d9%88%da%a9%db%8c%d9%84/
مشیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے بھی عوام پر بجلی گرادی اور کہا کہ بجلی کی بنیادی قیمت بڑھانی پڑے گی۔
شوکت ترین نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب کی کٹوتی ہو گی، سیلز ٹیکس پر دی گئی چھوٹ بھی ہٹانی ہوگی۔
آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا، رقم جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جنوری میں کرے گا
https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%ac%d8%a7%d9%85-%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%81%da%a9-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%db%8c%d8%a7-%d8%b1%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c/