(سمیعزنیوز) پنجاب، ڈومیسائل ختم، شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور ہوگا

 

لاہور (سمیعزنیوز)  پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ، شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا، جلد نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%a7%d8%b3%d8%b3%d9%b9%d9%86%d9%b9-%da%a9%d9%85%d8%b4%d9%86%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%81%d8%aa%d8%b1-%d9%be%d8%b1-%d9%88%da%a9%db%8c%d9%84/

فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا۔ ڈومیسائل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ڈومیسائل کا اجرا 1951 میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھاجس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *