(سمیعزنیوز) جام پوراحساس کفالت پروگرام سنٹر مافیا کے حوالے 500 سو سے 2000 روپے تک کٹوتی کی شکایت مگر انتظامیہ خاموش

جام پور(سمیعزنیوز) انتظامیہ کی چشم پوشی یا ملی بھگت بوائز کالج جام پور احساس پروگرام تقسیم سنٹر پر سر عام ایجنٹوں کا راج ریٹیلرز کا ایکا اگر کوئ آواز اٹھاتا ہے تو اسے ایجنٹوں کے زریعے الٹا دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ آپ کو ابھی جیل کرا دیں گے اور بتایا جاتا کہ مبینہ طور پر کرپشن کی نشاندھی کیلئے ویڈیوز بنانے پر محترم اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے پابندی لگا رکھی اور صحافی سنٹر کے اندر داخل نہیں ھو سکتے مگر پرائیوٹ افراد ریٹیلرز کے ایجنٹ بن کر بیوہ،نادار غریب خواتین سے سرعام500روپے تا 1000 تک کٹوتی کی جارہی ھے جبکہ فنگر پرنٹس نہ آنے والی خواتین سے 2000روپے تک وصول کئے جارھے ہیں سنٹرز پر ایجنٹس کھڑے کئے ھوئے ہیں جو شکار کو گھیر کر لاتے ہیں پیسے نہ دینے والی خواتین کو پرنٹ نہ آنے اور نیٹ بند ھونے کا بہانہ بناکر سارا دن انتظار کروایا جاتا ھے پھر ایجنٹ جاکر قائل کرتے ہیں کہ پیسے دو تو کام فوری کرادیتے ہیں اس میں پولیس وانتظامیہ کے اھلکاروں کا بھی برابر کا حصہ شامل ھے

گیٹ پر بیٹھے اھلکار اسسٹنٹ کمشنر سمیت کسی بھی افسر کے آنے کی اطلاع دے دیتے ہیں اور پھر معاملات کچھ دیر کے لئے ٹھیک ھوجاتے ہیں افسران صرف رسمی کاروائی اور فوٹو سیشن کے بعد چلے جاتے ہیں جس کے بعد پھر سے سارا کام من مرضی سے شروع ھو جاتا ھے زرائع کے مطابق احساس پروگرام کے اھلکار بھی اپنا باقاعدہ حصہ وصول کررھے ہیں حصہ دینے سے انکاری ڈیوائس مالکان کی آئی ڈیز بند کردی جاتی ہیں اور پھر ڈیل کے بعد آئی ڈی کھولی جاتی ھے پیسے وصول کرنے کی درجنوں شکایات کے باوجود آج تک کسی ایک کے خلاف بھی کاروائ نہیں کی گئی ھے کیونکہ حصہ برابر مل جاتا ہے افسران نے آج تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی اور نہ ہی دلچسپی لے رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں غلام فرید خان،نبی بخش،فیض کریم،سونہارا خان،سرور عباس،نعیم احمد،منیر احمد،محمد نواز ملک باقر اکمل خان و دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان اور خفیہ ایجنسیوں کے اھلکاروں سے لوٹ مار میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف سخت ترین اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *