لاہور (سمیعزنیوز) ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے لاہور کے 17 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے
پولیس ترجمان کے مطابق احس یونس نے ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹرنہ کرنے پر معطل کیا ہے۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق لاہور سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیو انار کلی، بادامی باغ اور لاری اڈ کو معطل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبان پورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور غازی آباد کو معطل کیا ہے۔
https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%db%81%db%8c%d9%88%db%8c-%d9%88%db%8c%d9%b9-%da%86%d9%85%da%af%d8%a7%d8%af%da%91%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%b1%da%af%d9%88%d8%af%da%be/
پولیس ترجمان کے مطابق لاہور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشتر کالونی اور صدر ڈویژن سے جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن کے ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کو معطل کردیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے کہا کہ رشوت ستانی قابل قبول نہیں ہے، سخت کارروائی کریں گے، وہ لوگ جو غفلت میں ہیں، ایکٹو ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو ہر جگہ نظر آنا چاہیے پٹرولنگ کو بڑھائیں، ایک ہفتے کے بعد دوبارہ میٹنگ ہوگی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-50-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%86%db%81-%d9%84%db%92-%d9%84%d9%88-%d8%a8%d8%a7%d9%88/