لاہور(سمیعزنیوز)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی وفاق اور پنجاب میں اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نےملک بھرمیں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اورمہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ عام آدمی اذیت میں مبتلا ہے،عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں..؟ ان تمام وجوہات کی بناءپر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الٰہی کو دیدی
پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز میں تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے، حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے۔
https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-50-%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%86%db%81-%d9%84%db%92-%d9%84%d9%88-%d8%a8%d8%a7%d9%88/
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کو دیدیا وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، شجاعت نواز اجنالہ، خدیجہ عمر سمیت خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن مفتی عبیدالرحمن اور مسلم لیگی رہنما شافع حسین بھی اجلاس میں شریک تھے۔
https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%ad%d8%a7%d8%ac%db%8c-%d9%be%d9%88%d8%b1-%d9%85%d8%b3%d9%84%d8%ad-%d8%a7%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%8c-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%85/