(سمیعزنیوز)حکومت کے گھر جانے کا اشارہ………؟

اسلام آباد (سمیعزنیوز) پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعتوں کے فاصلوں کو حکومت کے گھر جانے کا اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم چیرمین سینٹ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد  کے آپشن موجود  ہیں ۔

 سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ نا ائل ٹیم کا چناو کرنے والا  کپتان بھی نا ائل ہوتا ہے،حکومت خود اپنے اندر گروہوں میں تقسیم ہے، حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان دراڑیں واضح  طور پر نظر آنا شروع  ہوگئی ہیں،حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان فاصلے حکومت کے گھر جانے کا اشارہ  ہے، قومی عوامی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح  دینے والوں کا گھر جانے کا وقت قریب آ چکا ہے ۔

https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1%d8%a7%d9%86%da%a9-%d9%88%d9%88%d9%b9%d9%86%da%af-%d9%85%d8%b4%db%8c%d9%86/

نیر بخاری نے سیاسی صورتحال سے  متعلق اہم بیان   میں کہا  کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی اپوزیشن  کے موقف کی تائید  کردی ہے، حکومت کو قانون سازی بلڈوز کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں  دیں گے،اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متحد ہے اور متفقہ حکمت عملی زیر غور  ہے،وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اورسپیکر کے خلاف تحریک سمیت  تمام آپشنز موجود ہیں

https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be-%da%86%d9%84%d9%86%d8%a7-%d9%85%d8%b4%da%a9%d9%84-%db%81%d9%88%d8%aa%d8%a7/

 

اپوزیشن مشاورت کے ساتھ ملکر فیصلہ کرے گی کہ غیر آئینی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کہاں سے شروعات کی جائے..؟۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خلاف تحریک کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت  کرے  گی،موجودہ  صورتحال  سے لگ رہا  ہے کہ اپوزیشن کے اقدامات سے قبل ہی حکومت گھر چلی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *