(سمیعزنیوز) ہیوی ویٹ چمگادڑوں کا سرگودھا کے باغات پر قبضہ

ہیوی ویٹ چمگادڑوں نے سرگودھا کے باغات پر قبضہ جما لیا، جس سے امرود، کھجور، کینو، انگور اور کیلے کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

سرگودھا کے مختلف علاقوں منگوانہ بنگلا، چک 120 اور شاہ نکڈر کے علاقوں میں بھاری بھرکم چمگادڑوں نے خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے۔

 

3 سے 4 کلو وزنی ہیوی ویٹ چمگادڑیں رات کے اوقات میں خوف ناک آوازوں کے ساتھ کئی کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں اور دن کے وقت وہ مخصوص باغات اور درختوں پر بسیرا کرتی ہیں۔

https://www.samisnews.com/%da%a9%d9%88%da%86-%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7-%da%af%d8%b1%db%8c%d8%8c-3-%d8%a7%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%af-%d8%ac%d8%a7%da%ba-%d8%a8%d8%ad%d9%82%d8%8c-10-%d8%b2%d8%ae/

کسانوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ویٹ چمگادڑیں نہ صرف خوف کا باعث بنی ہوئی ہیں بلکہ یہ ان کے باغات تک اجاڑ دیتی ہیں۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ محکمۂ لائیو اسٹاک اور محکمۂ وائلڈ لائف کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے۔

محکمۂ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ چمگادڑیں مخصوص ایام میں آ کر یہاں سے خود ہی روانہ ہو جاتی ہیں۔

https://www.samisnews.com/%d8%ba%db%8c%d8%b1%d9%85%d8%b9%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%84-%d9%be%db%8c-%d8%ac%db%8c-%d8%af%d8%b3-%d9%84%d8%a7%da%a9%da%be-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%d8%ac%d8%b1%d9%85%d8%a7%d9%86%db%81/

ہیوی ویٹ چمگادڑوں کے خوفناک شور سے نہ صرف مکین پریشان ہیں، بلکہ یہ چمگادڑیں زمینداروں کے باغات بھی تباہ کر رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *