سمیعزنیوز) پنجاب میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ)
سمیعزنیوز ) گندم کے سنگین بحران کا خطرہ، محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی بند کر دی۔)
گندم کی فراہمی بند ہونے کے بعد راولپنڈی، اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے۔ محکمہ خوراک کی نااہلی سے سارا پنجاب بحران کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے کی ہدایت پر ایک تھیلے کی لاگت میں پچاسی روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔
جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم وصول نہ کرنے کا فیصلہ، پیر سے جڑواں شہروں میں مکمل ہڑتال کا اعلان، منگل سے ہڑتال کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔
https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d8%a7%d9%93%d9%b9%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d9%86%da%af%db%8c%d9%86-%d8%a8%d8%ad%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ac%d9%86%d9%85-%d9%84%db%8c%d9%86%db%92/