(سمیعزنیوز) پنجاب: ق لیگ کے وزرا کو نظر انداز کیے جانے کاانکشاف

سمیعزنیوز)  پنجاب: ق لیگ کے وزرا کو نظر انداز کیے جانے کاانکشاف)

مسلم لیگ ق کا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی کو درپیش خدشات کے حوالے سے کھل کر تفصیلی بحث کی گئی، پنجاب حکومت کے حوالےسے پارٹی رہنماوں کی شکایات کابھی جائزہ لیا گیا۔ حکومت پنجاب کے رویے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی حکومت کے بارے میں مختلف شکایات سامنے آئیں۔

پنجاب میں اتحادی قیادت اور ق لیگ کے وزرا کو اہم معاملات میں نظر انداز کیے جانے کاانکشاف ہوا ہے، تمام حکومتی فیصلوں پر مشاورت صرف پی ٹی آئی کی سطح تک محدود رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسلم لیگ ق کو فیصلہ سازی کے کسی اجلاس میں نہیں بلایاجاتا، بطور اتحادی بھی پنجاب میں انتظامی نوعیت کے اقدامات میں بھی مسلم لیگ ق کو نظرانداز کیا جارہاہے، عدم مشاورت کی حکومتی پالیسی پر مسلم لیگ ق کو شدید تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہفتہ تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ اجلاس کے فیصلوں کا اعلامیہ بھی کل جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *