(سمیعزنیوز) مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی بارے اپوزیشن کی نئی پیش رفت

سمیعزنیوز )  پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کا فارمولا اپوزیشن جماعتوں کو پسند آ گیا۔ اپوزیشن نے وزیراعظم سے پہلے سپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا۔

مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی بارے اپوزیشن کی نئی پیش رفت سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن کو قائل کر لیا گیا۔ شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو ان ہاؤس تبدیلی پر قائل کیا۔ ن لیگ کے قائد نے ان ہاؤس تبدیلی کی مشروط حمایت بھی کر دی۔

https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%82-%d9%84%db%8c%da%af-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%b2%d8%b1%d8%a7-%da%a9%d9%88-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%a7%d9%86/

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد سے پہلے 2 عہدیداروں کیخلاف عدم اعتماد لائی جائے گی۔ لیگی قائد نے چیئرمین سینیٹ یا سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی شرط رکھ دی

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی مشروط رضا مندی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا جلد اجلاس بلایا جائیگا۔

https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af%d9%86%d8%af%d9%85-%da%a9%db%92-%d8%b3%d9%86%da%af%db%8c%d9%86-%d8%a8%d8%ad%d8%b1%d8%a7/

اس اہم اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔ پی پی رہنما خورشید شاہ نے چند روز قبل حکومت گرانے کا فارمولا پیش کیا تھا۔ اس فارمولے کی اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت نے حمایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *