(سمیعزنیوز) محمد رضوان بنگلہ دیش جاتے ہوئے تکیہ کیوں اٹھائے ہوئے تھے؟

جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں کی شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم جب بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوئی تو محمد رضوان کے ہاتھ میں اُن کا تکیہ دیکھا گیا جو کہ توجہ کا مرکز بنا۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تصاویر میں محمد رضوان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنا تکیہ اپنے سینے کے قریب رکھے ہوئے ہے جب وہ دبئی ایئرپورٹ سے گزر رہے تھے۔

محمد رضوان تکیہ کیوں اٹھائے ہوئے تھے؟

محمد رضوان کی اپنے تکیے سے محبت کی وجہ جاننے کے لیے جیو نیوز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار سے رابطہ کیا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ’محمد رضوان دوروں کے دوران اپنا تکیہ اٹھائے پھرتے ہیں لہٰذا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینیجر ابراہیم بدیس نے جیو نیوز کو بتایا کہ محمد رضوان نے پاکستان کے حالیہ دوروں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں بھی اپنا تکیہ اپنے ساتھ لیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ’محمد رضوان کے پاس تکیہ لے جانے کی وجہ بہت سادہ ہے اور وہ وجہ یہ ہے کہ وہ کسی دوسرے کے ساتھ سو نہیں سکتے۔‘

دوسری جانب محمد رضوان کے ہاتھ میں تکیہ دیکھ کر ٹوئٹر صارفین بحث میں پڑگئے ہیں کہ قومی کرکٹر نے تکیہ کیوں لیا ہوا تھا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر دلچسپ میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آئیے ان میمز پر ایک نظر ڈالیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای سے بنگلادیش روانہ ہوگئی تھی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا ، کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

https://www.samisnews.com/%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%b9%d8%b2%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d9%b9%db%8c%d9%85-%d8%a7%d9%93%d8%ac-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *