(سمیعزنیوز) عوام کو سہولت …….؟ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ….؟

عوام کو سہولت …….؟ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ….؟

 عوام کو سہولت دینے کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا احسن اقدام، فرد اور انتقال کے حصول کیلیے سائلین کیلیے بڑی خوشخبری،پنجاب

بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں یونیورسل ڈیٹا مینجمنٹ کا آغاز کر دیا

ڈی جی پی ایل آر اے سہیل اشرف نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کہیں سے بھی فرد، انتقال پاس کروایا جا سکتا ہے۔ ملتان کا رہائشی لاہور کے کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد یا انتقال پاس کروا سکے گا۔ پہلے فرد یا انتقال کے حصول کیلیے سائل کو متلعقہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں جانا پڑتا تھا۔ یونیورسل ڈیٹا مینجمنٹ دینے کا مقصد عوام کو سہولت دینا ہے۔ پہلے سائلین کو فرد اور انتقال کے حصول کیلئے اپنے متعلقہ علاقے میں جانا پڑتا تھا۔ اب سائلین جہاں پر کام کر رہے ہیں وہیں سے فرد اور انتقال پاس کروا سکتے ہیں۔

ترجمان پی ایل آر اے کا کہنا ہے کہ یونیورسل ایکسس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ایل آر اے ماڈرن ٹیکنالوجی اور ایڈوانس سافٹ وئیر کے استعمال کو یقینی بنا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *