بابر اعظم نے حسن علی کے کیچ ڈراپ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا

samis

بابر اعظم نے حسن علی کے کیچ ڈراپ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا

samis

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے حسن علی کے کیچ ڈراپ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیدیا۔

دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد بابراعظم نے میچ پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے کسی بھی میچ میں آپ ریلیکس نہیں ہوسکتے، اچھی ٹیم کو اگر آپ چانس دیں گے تو میچ جیتنا مشکل ہوجاتا ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ٹیم نے ایونٹ کھیلا میں بطور کپتان مطمئن ہوں، جو غلطیاں کیں اس کو اگلے میچوں میں نہیں دُہرائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کراؤڈ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت سپورٹ کیا، اُن کا شکرگزار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *