دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہاہے ، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
کوروناء کی بندشوں کےباعث جہاں عالمی سطح پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےنے دنیاکےبیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیکر بری طرح متاثرکیا وہاں پاکستان ماشاءاللہ (اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے) اس چیلنج سےنسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا۔https://t.co/KCKt8RipNs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2021
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ ڈالر بھی 175 روپے کو چھونے کے بعد لگ بھگ 170 روپے پر آگیا ہے ۔
دوسری جانب مارکیٹوں میں چینی کے بحران کے باعث چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
https://www.samisnews.com/%da%86%db%8c%d9%86%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%b1%d9%88%da%af-%da%a9%d9%85-%d9%86%db%81%db%8c%da%ba-%db%81%d9%88%d8%a7%d8%8c-%d9%b9%d9%85%d8%a7%d9%b9%d8%b1-%d8%a8%da%be%db%8c-%d9%85%db%81%d9%86%da%af%db%92/