تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کی جھگڑے کی وائرل ویڈیو، پولیس نے 2 مقدمات درج کرلیے لیکن کس کے خلاف؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مخالف پارٹی کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے۔
دو روز قبل خرم لغاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی اپنے ہی دوستوں کے ساتھ ایک پارٹی کے دوران لڑائی ہوئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملتان پولیس نے دو مقدمات درج کرلیے ۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کی جھگڑے کی وائرل ویڈیو، پولیس نے 2 مقدمات درج کرلیے لیکن کس کے خلاف؟ pic.twitter.com/WiXp1wKnYG
— najeebbhashai (@najeebbhashani) November 7, 2021